امریکی سیاح جو یوٹیوب پر سعودی عرب کا تعارف دنیا کو کرا رہا ہے
امریکی سیاح جو یوٹیوب پر سعودی عرب کا تعارف دنیا کو کرا رہا ہے
ہفتہ 7 مئی 2022 5:08
یہ حیرت انگیز سفر تھا۔ (فوٹو عاجل)
امریکی شہری ڈیل چینن نے اپنی اہلیہ اور بیٹے نوح کے ہمراہ تبوک، بحیرہ احمر اور مملکت کے جنوبی علاقوں کی سیاحت کے دوران سو سے زیادہ وڈیوز تیار کرکے سعودی عرب کا تعارف اپنے یو ٹیوب چینل کے ذریعے کرایا ہے۔
العربیہ چینل کے مطابق امریکی شہری نے امریکی شہری نے سعودی عرب کے ایسے جمالیاتی پہلو پیش کیے جو نظروں سے اوجھل تھے۔ امریکی شہری نے Best “Saudi”Arabia Adventure Channel Trailer کے عنوان سے سعودی عرب کے خوبصورت مقامات سے متعارف کرایا ہے۔
امریکی شہری نے مملکت کے جنوبی علاقے کے جنگلات، پہاڑوں، غاروں، بحراحمر کے ساحلوں اور ریگستان کے تودوں پر وڈیو بنائی ہیں۔
امریکی شہری نے سیاحت کے دوران سعودی علاقوں میں قبائلیوں سے بھی ملاقاتیں کیں اور دکھایا کہ سعودی قبائل کے باشندےغیرملکیوں کے ساتھ کس قدر پیار و محبت سے پیش آتے ہیں اوران کی خاطر مدارات کس شان سے کرتے ہیں۔
امریکی شہری نے چھ برس قبل سعودی عرب کا سفر کیا تھا۔ مملکت کے مختلف علاقوں میں گھومنے پھرنے کا شوق ہے۔ تبوک کی چٹان کے بارے میں بھی بتایا جس پر مختلف شکلیں اور تحریریں کندہ ہیں۔
امریکی شہری نے بتایا کہ وہ سعودی عرب میں سکونت پذیر ہے اور یوٹیوب چینل چلاتا ہے جس پر وہ مملکت کے سیاحتی مقامات کی مختلف وڈیوز شیئر کرتا ہے۔ اس نے حال میں مملکت کے شمال مغربی علاقے تبوک سے نجران تک کا سفرکیا اور وڈیوز اپنے یوٹیوب چینل کے ذریعے ناظرین تک پہنچائیں۔
امریکی شہری کا کہنا ہے کہ اسے سعودی عرب کے تمام پکوان پسند ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ کبسہ، مندی،سموسہ اور سعودی قہوہ بہت زیادہ اچھے لگتے ہیں۔ سعودی شہری مہمانوں کے ساتھ بڑے فیاض ہوتے ہیں۔
امریکی شہری نے کہا کہ اسے النفود صحرا بے حد پسند آیا۔ یہ خوبصورت مقامات سے مالا مال ہے۔ اس میں سبزہ زار بھی ہیں۔
امریکی شہری کا کہنا ہے کہ یوٹیوب چینل کے ذریعے مملکت سے متعلق تمام معلومات پیش کرنے کا ارادہ ہے۔ اسے یقین ہے کہ جب امریکی شہری اس کے چینل سے وڈیوز دیکھیں گے تو سعودی عرب کے بارے میں ان کی سوچ تبدیل ہوجائے گی۔ اکثر امریکی سمجھتے ہیں کہ سعودی عرب ریگستان، اونٹوں اور تیل کے سوا کچھ نہیں۔
امریکی شہری نے بتایا کہ شمالی تیما میں چٹانوں پر نقش و نگار اور انسانوں و جانوروں کی شکلیں دیکھ کر متاثر ہوا۔ اس نے برطانیہ سے مکہ تک کا سفر نو ماہ میں طے کیا۔ یہ حیرت انگیز سفر تھا۔ مکہ امن کا پیامبر شہر ہے۔ سفر کے دوران وہ اور اس کا بیٹا نوح روایتی ملبوسات زیب تن کیے رہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں