Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوشل میڈیا پر منشیات کی ویڈیو شیئر کرنے والا گرفتار

’گرفتاری کے وقت مذکورہ شخص کے قبضے سے مختلف قسم کی منشیات بھی ضبط ہوئی ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض پولیس نے سوشل میڈیا پر منشیات استعمال کرنے کی ویڈیو شیئر کرنے والے شہری کو گرفتار کر لیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مذکورہ شہری نے منشیات استعمال کرتے ہوئے فخریہ طور پر ویڈیو بنائی تھی۔
ریاض ریجن پولیس نے کہا ہے کہ ’ویڈیو وائرل ہونے پر کارروائی ہوئی ہے جس کی بنا پر مذکورہ شخص کی شناخت ہوئی ہے‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’گرفتاری کے وقت مذکورہ شخص کے قبضے سے مختلف قسم کی منشیات بھی ضبط ہوئی ہیں‘۔

شیئر: