Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مقامی مارکیٹ میں انڈوں کا بحران نہیں: پولٹری پروڈیوسر

’انڈوں قیمت کا تعین حجم کے اعتبار سے نہیں کیا جاتا‘ ( فوٹو: سبق)
قومی کمیٹی برائے پولٹری پروڈیوسرز نے کہا ہے کہ مقامی مارکیٹ میں انڈوں کا کوئی بحران نہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کمیٹی نے کہا ہے کہ ’اس بات میں بھی کوئی صداقت نہیں کہ مقامی مارکیٹ میں انڈوں کی قیمت پڑوسی ممالک سے زیادہ ہے‘۔
کمیٹی نے کہا ہے کہ ’مقامی مارکیٹ میں انڈوں کی ٹرے کی قیمت کوالٹی کے اعتبار سے مختلف ہے‘۔
’اس کی قیمت کا تعین انڈوں کے حجم کے مطابق نہیں کیا جاتا‘۔
کمیٹی نے واضح کیا ہے کہ ’گزشتہ دنوں سے یہ بات گردش کر رہی ہے کہ مقامی تاجر پڑوسی ممالک میں انڈے کم قیمت پر فروخت کرتے ہیں‘۔
’یہ بات حقیقت کے خلاف ہے، تمام پڑوسی ممالک میں انڈوں کی قیمت میں معمولی فرق ضرور ہے مگر اتنا نہیں جیسا کہ تصور دیا جا رہا ہے‘۔
 

شیئر: