سعودی عرب میں بین الاقوامی تعلیمی کانفرنس کے موقع پر سعودی وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد بن محمد آل شیخ سے پاکستان کے وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت رانا تنویر حسین نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں تعلیمی شعبے میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے جس سے قومی معیشت اور معاشرے کی ترقی میں مدد مل سکے۔
یاد رہے کہ پاکستانی وزیر تعلیم اپنے سعودی ہم منصب ڈاکٹر حمد آل شیخ کی دعوت پر ریاض میں ہونے والی بین الاقوامی تعلیمی کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں۔
کانفرنس میں 110 مقامی اور 152 بین الاقوامی ادارے شریک ہیں۔