Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں گلوبل کانفرنس کے پہلے دن 16 ارب ریال کے 33 معاہدے

معاہدوں سے مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں مملکت کی پوزیشن مضبوط ہوگی( فوٹو ایس پی اے)
 سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں ریاض میں منعقد ہونے والی گلوبل کانفرنس کے پہلے روز 33 معاہدے ہوئے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس موقع پر 16 ارب ریال سے زیادہ کے متعدد سرمایہ کاری انیشیٹو کا اعلان کیا گیا ہے۔
ان معاہدوں کی بدولت مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں مملکت کی پوزیشن مضبوط ہوگی۔ نئے قسم کے کاروبار اور جدید مصنوعات کی فیکریاں لگانے والوں کے حلقوں میں مملکت کی مقبولیت میں اضافہ ہوگا۔
سعودی آرامکو نے ڈیجیٹل تبدیلی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مملکت کی تعمیر و ترقی کے شعبے میں سعودی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ 2 معاہدوں اور تعاون کی 10 یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔

سعودی انویسٹمنٹ کمپنی نے 2.4 ارب ریال کے مجموعی سرمائے کے ساتھ معاہدے کیے ( فوٹو: ایس پی اے)

سماجی فروغ بینک نے ینبع رائل کمیشن اور نیشنل بزنس انسٹی ٹیوٹ نے متعدد اداروں کے ساتھ کئی معاہدے کیے جبکہ گیارہ ارب ریال سے زیادہ سرمائے سے نیا کاروبار کرنے والوں کو اپنا قدموں پر کھڑا کرنے والوں کے لیے متعدد انیشٹیو کا اعلان کیا گیا ہے۔
سعودی انویسٹمنٹ کمپنی نے 2.4 ارب ریال کے مجموعی سرمائے کے ساتھ کئی انویسٹمنٹ فنڈز کے ساتھ معاہدے کیے۔ سابک کمپنی نے نئی کمپنیوں کے مدد اور صنعتی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے قومی مالیاتی کمپنی کے ساتھ 750 ملکین ریال مالیت ک فنڈ جاری کیا ہے۔
چار روزہ عالمی سطح کی کانفرنس میں متعدد اہم موضوعات پر روشنی ڈالی جائے گی جن میں انٹرپرینیور شپ کے لیے متحدہ عالمی نظام کی تعمیرکے حوالے سے بھی اہم نکات زیر بحث آئیں گے۔ 

کانفرنس میں 100 سیشنز ہوں گے،150 سے زائد اسپیکرز شرکت کریں گے( فوٹو ایس پی اے) 

کانفرنس میں وبا کے بعد کے مرحلے کو سامنے رکھتے ہوئے کاروباری معاملات کے حوالے سے عالمی رجحانات کے بارے میں بھی غور کیا جائے گا۔ منعقدہ کانفرنس میں 100 سیشنز ہوں گے جن میں 150 سے زائد اسپیکرز شرکت کریں گے۔ 
مختلف ممالک سے آنے والے 26 وزراکے علاوہ عالمی سطح کی معروف تجارتی کمپنیوں کے اہم عہدیدار اورفیصلہ ساز شخصیات بھی مختلف موضوع پرگفتگو کریں گے۔ 
عالمی سطح کی معروف شخصیات میں ’ایپل ‘ کمپنی کے بانی سٹیو ووزنیاک ،نیٹ فلکس کے بانی ، جی این ای کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ، مارا گروپ کے بانی کے علاوہ دیگرمعروف شخصیات شامل ہیں۔ 

شیئر: