Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

12 برس کے بچوں کے  پاسپورٹ کے اجرا کے لیے فنگر پرنٹس لازمی 

ابشر پلیٹ فارم کے ذریعے آن لائن کارروائی ہورہی ہے(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ’ 12 برس اور اس سے زیادہ عمر کے بچوں کے پاسپورٹ کے اجرا اور تجدید کے لیے فنگر پرنٹس کو لازمی کیا گیا ہے‘۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے مقامی شہریوں سے کہا ہے کہ’ اگر وہ بارہ برس یا اس سے زیادہ عمر کے بچوں کا نیا پاسپورٹ بنوانا چاہتے ہوں یا پہلے سے موجود پاسپورٹ میں توسیع کرانا چاہتے ہوں تواس کے لیے انہیں ان کے فنگر پرنٹس کرانے ہوں گے‘۔
قومی شناختی کارڈ کے اجرا کے لیے احوال مدنیہ کے دفاتر سے رجوع کریں۔ اس کے لیے انہیں پہلے سے ٹائم لینا ہوگا۔
محکمہ  پاسپورٹ نے بیان میں کہا کہ’ آن لائن کارروائی سے فائدہ اٹھایاجاسکتا ہے۔ ابشر پلیٹ فارم کے ذریعے آن لائن کارروائی ہورہی ہے۔ اس کے ذریعے نیا پاسپورٹ بھی جاری کرایا جاسکتا ہے اور پرانے پاسپورٹ میں توسیع بھی کرائی جاسکتی ہے۔ نیا پاسپورٹ و تجدید شدہ پاسپورٹ نیشنل ایڈریس پر’سبل‘ کے ذریعے منگوایا جاسکتا ہے‘۔ 

شیئر: