مارچ کے دوران صنعتی پیداوار میں 24.8 فیصد اضافہ ریکارڈ
محکمہ شماریات نے سرکاری ویب سائٹ پر رپورٹ جاری کی ہے( فوٹو الریاض)
سعودی محکمہ شماریات نے مارچ 2022 کے حوالے سے صنعتی پیداوار کے نتائج جاری کیے ہیں۔
محکمے نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر رپورٹ جاری کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا کہ’ مارچ 2021 کے مقابلے میں سال رواں کے مارچ کے دوران صنعتی پیداوارمیں 24.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے‘۔
محکمہ شماریات نے رپورٹ مایں کہا کہ’ کانکنی، امدادی صنعت، چٹانوں سے پتھر حاصل کرنے، بجلی اور گیس کی ترسیل کا تناسب سب سے اوپر رہا ہے‘۔
2021 کے مقابلے میں 2022 کے ماہ مارچ کے دوران کانکنی اور چٹانوں کو کاٹنے کے کام 26.6 فیصد زیادہ ہوئے۔ امدادی صنعت نے 22 فیصد زیادہ کا ریکارڈ قائم کیا جبکہ بجلی اور گیس کی ترسیل 1.4 فیصد زیادہ رہی ہے۔