Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیری نوجوان کو جیپ کے آگے باندھنے کی تحقیقات

نئی دہلی /سری نگر ... ہندوستانی فوج  نے ایک ویڈیو کلپ کی تحقیقات شروع کردی جس میں کشمیری نوجوان کو فوجی جیپ کے اگلے حصے پر بندھا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو کلپ میں جیپ پٹرولنگ کرنے والے فوجی قافلے کے آگے چل رہی ہے۔ یہ کلپ ضلع بڈگام کی ہے۔ فوجی ترجمان کرنل راجیش کالیا کے مطابق تحقیقات کا ایک مقصد ویڈیو کلپ کے مناظر کی تصدیق کرنا بھی ہے۔کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھاویڈیو میں لوگوں کو خبردار کیا جارہا ہے کہ جیپ کی جانب پھینکے گئے تمام پتھر اس نوجوان کو لگیں گے، معاملے پر فوری کارروائی ہونی چاہیئے ۔ کشمیری نوجوانوں کے ساتھ روا ر سلوک پر کوئی ایکشن نہ لئے جانے پر حیرت ہے۔مقامی افراد نے الزام لگایا کہ ہندوستانی فوج نے پتھراو سے بچنے کے لئے نوجوان کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا۔

 

شیئر: