سعودی عرب میں مشرقی ریجن کے شہر دمام کی پولیس نے جمعے کوجھگڑے میں ملوثت تین سعودی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔ جھگڑے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل تھی۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق دمام پولیس نے بیان میں کہا کہ’ تینوں سعودیوں کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا‘۔
پبلک پراسیکیوشن ملزمان کے خلاف فوجداری کیس عدالت میں پیش کرے گی جہاں مقدمے کی سماعت کے بعد قانون ہاتھ میں لینے والے شہریوں کے خلاف مقررہ سزا سنائی جائے گی۔