Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ سکول جھگڑا: طالب علم کے لواحقین نے حملہ آور کو معاف کردیا

جدہ کے سکول میں جھگڑے کے دوران ہلاک ہونے والے طالب علم کے  ورثا نے تعزیت کی رسم مکمل  ہونے کے بعد حملہ آور طالب علم کو اللہ کی رضا کے لیے معاف کردیا۔ انہوں نے اس کی باقاعدہ اطلاع اس کے رشتہ داروں کو دے دی۔ 
اخبار  24 کے مطابق متوفی طالب علم عبداللہ الغامدی کے رشتہ داروں نے حملہ آور طالب علم کے رشتہ داروں کو پیغام بھیجا ہے کہ انہوں نے اللہ کی رضا کے لیے اپنے بیٹے کی موت کا باعث بننے والے طالب علم کو معاف کردیا ہے۔ 
متوفی کے باپ نے جذباتی لہجے میں کہا کہ بخدا اگر واقعے کے دوران ان کے بیٹے  کا پیٹ دائیں جانب سے لے کر بائیں جانب تک کٹ گیا ہوتا تب بھی میں اس کی موت کے ذمے دار کو اللہ کی رضا کے لیے معاف کردیتا۔ 
باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ متوفی طالب علم کی ماں نے حملہ آور طالب علم کی ماں کا نمبر طلب کرکے رابطہ کیا اور اسے اطمینان دلایا کہ میں نے تمہارے بیٹے کو معاف کردیا ہے غمزدہ نہ ہو۔ 
انہوں نے ٹیلیفونک رابطے میں یہ بھی کہا کہ متوفی بیٹے نے دو بھائی چھوڑے ہیں ان میں سے ایک بڑا ہے اور دوسرا اس سے گیارہ  ماہ چھوٹا ہے۔   

شیئر: