Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں بین الاقوامی تعلیمی کانفرنس کے دوران 89 معاہدوں پر دستخط

معاہدوں کا مقصد سعودی وژن 2030 کے مقاصد کو حاصل کرنا شامل ہے( فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب کی وزارت تعلیم نے ایک بیان میں کہا کہ اس ہفتے ریاض میں ہونے والی بین الاقوامی تعلیمی کانفرنس نمائش 2022 میں مجموعی طور پر 89 معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق بیان میں مزید کہا گیا کہ وزارتوں، یونیورسٹیوں اور مقامی اور بین الاقوامی اداروں کے ذریعے دستخط کیے گئے معاہدوں اور یادداشتوں میں مملکت میں تعلیم کی ترقی، تعلیم میں سرمایہ کاری کے لیے مراعات، تعلیم میں بحرانوں اور چیلنجز، تعلیمی اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانا، بین الاقوامی معیارات تک رسائی اور سعودی وژن 2030 کے مقاصد کو حاصل کرنا شامل ہے۔
سرمایہ کاری کے ایک ماہر عاید البلیھشی نے عرب نیوز کو بتایا کہ نمائشں اور کانفرنسیں حکومتی اداروں کے لیے اپنی کامیابیوں کو اجاگر کرنے اور بین الاقوامی اور مقامی ماہرین کی موجودگی میں اپنے منصوبے پیش کرنے کا بہترین موقع ہیں۔
انہوں نے کہا کہ معاہدوں کا مقصد سعودی عرب میں تعلیمی نظام کی ترقی کے ذریعے مشترکہ مقاصد کے ساتھ اداروں کے درمیان انضمام کو فروغ دینا ہے۔
حائل کے محکمہ تعلیم میں تعلیمی امور کے معاون ڈاکٹر ھند الفقیہ نے کہا کہ مملکت تعلیم کے شعبے میں ’معیاری عروج‘ کا سامنا کر رہی ہے اور اس کے نتیجے میں سعودی عرب کی لیبر مارکیٹ ’قابل ذکر ترقی‘ کا مشاہدہ کر رہی ہے۔
ھند الفقیہ نے نوٹ کیا کہ تعلیم افراد اور معاشرے دونوں کے لیے سب سے بڑی سرمایہ کاری میں سے ایک ہے جو سماجی اور اقتصادی طور پر سرمایہ کاری پر طویل مدتی منافع کو یقینی بناتی ہے۔

شیئر: