Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ٹنڈر سوینڈلر‘ کے فراڈ کا شکار ہونے والی خواتین ’عرب ویمن فورم‘ میں شرکت کریں گی

سائمن لیوائیو نے سسلی فجیل اور پرنیلا سجہولم اور دیگر افراد کو جذباتی کیا (فوٹو: عرب نیوز)
سائمن لیوائیو المعروف’ ٹنڈر سوینڈلر‘ کے فراڈ کا شکار ہونے والی دو خواتین اگلے ہفتے دبئی میں منعقد ہونے والے ’دی عرب ویمن فورم‘ میں شریک ہوں گی۔
عرب نیوز کے مطابق ناروے کی ٹی وی سلیبرٹی سسلی فجیل ہوئے اور سویڈن کی کاروباری شخصیت پرنیلا سجہولم کو نیٹ فلکس کی ڈاکیومینٹری ’دی ٹنڈر سوینڈلر‘ سے شہرت ملی۔
انہوں نے بتایا کہ ان کو ایک اسرائیلی فراڈیے نہ کس طرح دھوکہ دیا۔  اس نے ان کے ساتھ مشہور ڈیٹنگ ایپ ٹنڈر پر رابطہ کرکے فراڈ کیا تھا۔
 سائمن لیوائیو نے سسلی فجیل اور پرنیلا سجہولم اور دیگر افراد کو جذباتی کیا اور انہیں لاکھوں ڈالر دینے کی اپیل کی۔ رپورٹس کے مطابق اس نے مختلف لوگوں سے ایک کروڑ ڈالر اینٹھ لیا۔
عرب ویمن فورم کا انعقاد 17 اور 18 مئی کو دبئی میں ہو رہا ہے۔
اس ایونٹ کو منعقد کرنے والے پبلشر ’سپیشل ایڈیشن‘ کے سی ای او جولین حواری نے بتایا کہ وہ ان خواتین سے اس لیے متاثر ہوئے کیونکہ انہوں نے ایک عادی فراڈیے کے ساتھ جنگ کی۔
عرب نیوز اس فورم کا خصوصی میڈیا پارٹنر ہے۔ یہ ایونٹ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب سعودی عرب اور یو اے ای میں سوشل چینج آیا ہے۔
دونوں ممالک نے حالیہ برسوں میں کئی طرح کی اصلاحات کی ہیں جن میں سعودی خواتین کو آزادیاں دینا اور یو اے ای میں ’جینڈر بیلنس کونسل‘ کا قیام شامل ہے۔

شیئر: