جدہ میں شدید گرمی کے اثرات، گاڑیاں گرم ہونے کے باعث بند
جدہ میں شدید گرمی کے اثرات، گاڑیاں گرم ہونے کے باعث بند
اتوار 15 مئی 2022 19:22
سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں شدید گرمی کے باعث گاڑیاں گرم ہونے کے باعث بند ہوگئیں، وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وائرل وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک جگہ لائن سے متعدد گاڑیاں گرم ہوجانے کے باعث بند کھڑی ہیں۔
مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کا کہنا ہے کہ ’گاڑیوں کی خرابی کی وجہ یہ ہے کہ مینٹیننس سے لاپروائی ہے‘۔
’موسم گرما میں انجن کو ٹھنڈا رکھنے کا اہتمام ضروری ہے جو مالکان گاڑیوں کی منٹینس سے غفلت برت رہے ہیں وہ مشکل میں ہیں اور انہی کی گاڑیاں سڑکوں پر کھڑی نظر آرہی ہیں‘۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی زد میں ہیں۔ اتوار کو انتہائی درجہ حرارت مکہ مکرمہ میں 47 سے 49 کے درمیان ریکارڈ کیا گیا۔ شدید گرمی کی بڑی وجہ خشک اور گرم تیز ہوائیں ہیں۔ گردو غبار کا سلسلہ دن بھر جاری رہا۔