ریاض کے سکولوں میں موسم گرما کے اوقات پر عمل
’طلبہ کی حاضری صبح ساڑھے 6 بجے ہوگی جبکہ پہلی کلاس کا آغاز 6.45 بجے ہوگا‘ ( فوٹو: ئوئٹر)
محکمہ تعلیم ریاض ریجن نے کہا ہے کہ تمام سرکاری و نجی سکولوں میں موسم گرما کے اوقات پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گرما کے اوقات کار پر عمل کا آغاز اتوار 20 مارچ سے ہوگا۔
محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ ’تمام سرکاری ونجی سکولوں میں طلبہ کی حاضری صبح ساڑھے 6 بجے ہوگی جبکہ پہلی کلاس کا آغاز 6.45 بجے ہوگا‘۔