سعودی کوسٹ گارڈز نے 13 افراد کو ڈوبنے سے بچالیا
کوسٹ گارڈز نے ٹوئٹر پر ایک وڈیو کلپ شیئر کیا ہے (فوٹو عاجل)
سعودی کوسٹ گارڈز نے مکہ مکرمہ ریجن کے ابحر میں 13 افراد کو ڈوبنے سے بچالیا۔ ان کی کشتی حادثے کا شکار ہوگئی تھی۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق کوسٹ گارڈز نے ٹوئٹر پر ایک وڈیو کلپ شیئر کیا ہے جس میں 13 افراد کو سمندر میں ڈوبنے سے بچانے کی کارروائی کے حوالے سے بتایا گیا ہے۔
کوسٹ گارڈز نے کشتی میں سوار افراد ڈوبنے سے بچایا اور تین زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
کوسٹ گارڈز نے بتایا کہ دو مقامی شہری مقررہ وقت پر واپس نہیں ہوئے۔ اس کی اطلاع ملتے ہی سمندر میں ان کی تلاش شروع کی گئی اور انہیں ڈوبنے سے بچایا گیا۔
جازان میں کوسٹ گارڈز نے ایک بچی کو ڈوبنے سے بچایا اور اسے علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا ہے۔
جازان ریجن کے حوالے سے کوسٹ گارڈز نے بتایا کہ ایک کشتی سمندر میں خراب ہوگئی اس میں موجود افراد کو بروقت مدد فراہم کرکے ساحل پر پہنچا دیا گیا۔