فیس بک اکاؤنٹ ہیک کرنے پر دو سال قید، ایک لاکھ پاؤنڈ جرمانہ
زعدالت نے سائبر کرائم کی مختلف دفعات کی بنیاد پر ہیکر کو مجرم قرار دیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
مصر میں طنطا کی عدالت نے عدلیہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک شخص کو فیس بک اکاؤنٹ چوری کرنے پر سزا سنائی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ شخص کو دوسال قید با مشقت، ایک لاکھ مصری پاؤنڈ جرمانہ اور رہائی پر 5 ہزار پاؤنڈ ضمانت پیش کرنے کی سزا دی ہے۔
مقامی اخبارات میں شائع ہونے والی تفصیلات کے مطابق قاہرہ کے ایک محلے کی مسجد کے خطیب اور امام کی طرف سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ادارے میں شکایت درج کی گئی تھی۔
امام کا کہنا تھا کہ کسی شخص نے ان کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک کیا ہے اور جعلی تصاویر شائع کرکے انہیں بدنام کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
ادارے نے تحقیق کے بعد ہیک کرنے والے کا سراغ لگالیا اور اسے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا۔
عدالت نے سائبر کرائم کی مختلف دفعات کی بنیاد پر ہیکر کو مجرم قرار دیا ہے۔
عدالت نے کہا ہے کہ ’سائبر کرائم قوانین کے مطابق ہر وہ شخص مجرم قرار دیا جائے گا جو کسی دوسرے شخص کا ای میل یا ویب سائٹ یا کسی سماجی ویب سائٹ پر اکاؤنٹ ہیک کرتا ہے۔