سعودی عرب میں موسم گرما کا پسندیدہ ترین پھل تربوز ہے۔ جس طرح پاکستان اور انڈیا میں تربوز کو پسند کیا جاتا ہے یہی صورتحال مملکت میں ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب کے وسطی علاقے قصیم ریجن کے دارالحکومت بریدہ میں تربوز مارکیٹ بہت بڑی ہے۔
مملکت میں تربوز کے لیے (البطیخ) اور (الحبحب) کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے۔
بریدہ میں قائم مارکیٹ مملکت کے تیرہ علاقوں کو تربوز فراہم کررہی ہے۔ اس کا موسم چھ ماہ تک چلتا ہے۔
بریدہ کی تربوز مارکیٹ میں کاشتکار روزانہ کی بنیاد پر 50 سے زیادہ ٹرک بھر کر 35 ہزار کے لگ بھگ تربوز لاتے ہیں۔ پورے موسم میں ان کی تعداد 63 لاکھ تک پہنچ جاتی ہے۔ ان کی مجموعی قیمت 100 ملین ریال بنتی ہے۔
#فيديو_واس| أكثر من 6 ملايين ثمرة حبحب بقيمة تصل إلى 100 مليون ريال سنوياً يتم توزيعها على مناطق المملكة.#واس_عام pic.twitter.com/zR9RIsqbO7
— واس العام (@SPAregions) May 18, 2022