کھانے کی عادات گرمی کے موسم میں بدلتی ہیں۔ کچھ اشیا کی تاثیر گرم ہوتی ہے اور کچھ جسم میں ٹھنڈک کا احساس پیدا کرتی ہیں۔
بولڈسکائی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق گرمیوں میں پھلوں کے رس جیسے تربوز کا رس انسانی جسم کےلیے بہترین سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ بھوک کے احساس کو کم، جسم کو ٹھنڈا، پانی کی کمی کو روکتا ہے اور جسم کو ضروری وٹامنز اور معدنیات مہیا کرتا ہے۔
تربوز کے جوس میں کاربوہائیڈریٹ اور کیلوریز کم مقدار میں ہوتی ہیں جبکہ یہ فائبر امینوایسڈ اور کیروٹینائڈز سے بھرپور ہوتا ہے۔
تربوز میں درج ذیل فوائد کے علاوہ وٹامن اے کی روزانہ کی ضرورت کا 17 فیصد اور وٹامن سی کی روزانہ کی ضرورت کا 21 فیصد ہوتا ہے۔
جسمانی مائع کو برقرار رکھنا
تربوز کے جوس میں ہر100 گرام میں 91.45 گرام پانی ہوتا ہے۔ پانی کی اس قدر مقدار جسم میں الیکٹرولیٹ توازن برقرار رکھنے میں مدد کرتی ہے اور جسم کو بھوک کی کمی محسوس نہیں ہوتی، پیاس کو بجھاتا ہے اور پانی کی کمی کو روکتا ہے۔
توانائی کا ایک ذریعہ
تربوز کا رس ہر 100 گرام میں تقریباً 30 کیلوریز کی توانائی مہیا کرتا ہے۔ یہ فوری طور پر انرجی بوسٹر ڈرنک کے طور پر کام کرتا ہے کیونکہ اس میں وٹامن سی، وٹامن اے اور میگنیشیم ہوتا ہے، جو ایسے عناصر ہیں جو خلیوں کی توانائی سے پرورش کرتے ہیں اور ان کی طاقت میں اضافہ کرتے ہیں۔
سوزش کو ختم کرتا ہے
تربوز جسم سے سوزش وغیرہ ختم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ تربوز کے جوس میں معدنی پوٹاشیم کا مواد گردے کے کام کو بہتر بناتا ہے اور خون میں موجود اضافی یورک ایسڈ، شوگر اور دیگر زہریلے مادے کو فلٹر کرتا ہے۔
عمل انہضام کو بہتر بنانا
تربوز میں پانی اور فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو ہاضمے کوبہتر کرتی ہے۔ دونوں اہم اینٹی آکسڈینٹ وٹامن سی اور اے اچھے مائکرو بائیووم کو فروغ دیتے ہیں، جو عمل انہضام کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔ ہاضمے کا نظام عموماً گرمیوں کے دوران کمزور اور سست ہوجاتا ہے۔ رس میں موجود لائکوپین ہاضمہ کے معاملات کو بہتر ہے۔
سن سٹروک سے بچاؤ
پانی کی مقدار میں اضافے کی وجہ سے تربوز کا جوس جسم کی حرارت اور معتدل الیکٹرویلیٹس کے پسینے کے عمل کو تیز کرتا ہے۔ تربوز کے جوس میں موجود وٹامن سی قوت مدافعت کو بہتر کرنےاور جسم کو مضبوط بنانے میں مدد کرتا ہے۔
جسمانی درجہ حرارت کو کم کرنا
جسمانی درجہ حرارت عام طور پر گرمیوں میں بڑھتا ہے۔ تربوز کا جوس پینے سے جسم کا درجہ حرارت کم ہوجاتا ہے کیونکہ اس میں پانی کی کافی مقدارہوتی ہے اور جسم کو سکون ملتا ہے۔
یہ کمپاؤنڈ لائکوپین کو بھی فائدہ پہنچاتا ہے اور جلد کو دھوپ سے بچاتا ہے۔
پی ایچ
تربوز کا جوس جسم کے پی ایچ کو برقرار رکھتا ہے، بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے ساتھ جسم کا پی ایچ کم ہوتا ہے۔
جب پی ایچ کم ہوجاتا ہے تو جسم تیزابیت کا شکار ہوجاتا ہے، جو جگر کی کمزوری، دل کا عارضہ اور ہائپوگلیسیمیا سمیت دیگر بیماریوں کی طرف جاتا ہے، لیکن یہ ثابت ہوا ہے کہ تربوز کا جوس جسمانی پی ایچ کو قدرتی طریقے سے برقرار رکھنے میں مؤثر کردار ادا کرتا ہے اور انفیکشن سے بچاتا ہے۔
محدود منفی اثرات
گرمیوں کے موسم میں تربوز کا جوس روزانہ کی بنیاد پر پیا جاسکتا ہے، کیونکہ اس میں کیلوریز کی مقدار کم ہوتی ہے، اسے پانی پر ترجیح دی جاسکتی ہے۔
لیکن مناسب مقدارمیں استعمال کرنا چاہیے ضرورت سے زیادہ نہیں ہے کیونکہ تربوز کے رس سے پوٹاشیم اور لائکوپین کی زیادتی کچھ منفی اثرات کا سبب بن سکتی ہے۔