Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جی سی سی ممالک کے لوگوں کے پسندیدہ سیاحتی مقامات کون سے ہیں؟

بہت سے لوگوں کو خدشہ تھا کہ کورونا کی وبا کے باعث ایئرلائنز اور ہوٹل کی صنعت کو بحال ہونے میں برسوں لگیں گے، تاہم ماہرین سیاحت مستقبل قریب کے بارے میں مثبت سوچ رکھتے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق دبئی میں کنزیومر انسائٹ کمپنی ’ڈی اے‘ کے مینجنگ پارٹنر پاؤل کیلی نے کہا کہ ’فضائی سفر کو ہم اہم نہیں سمجھتے تھے مگر اب یہ ہماری ضرورت بن چکی ہے، اور اس کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے۔‘
اس کمپنی کی تحقیق کے مطابق جی سی سی ممالک کے لوگ دوبارہ سفر کرنا چاہتے ہیں۔ کمپنی نے جی سی سی ممالک میں ایک ٹُول کے ذریعے سوشل میڈیا پر سرگرم 22 لاکھ افراد کی پوسٹس کا جائزہ لیا۔
’ڈی اے‘ کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ لوگوں کے سیاحت کےلیے پسندیدہ مقامات وہی ہیں، لیکن وہاں جانے کی وجوہات یکسر بدل چکی ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ شاپنگ سے ہٹ کر ثقافتی تجربات سمیت لوگ پرسکون مقامات پر جانا چاہتے جن کے اردگرد قدرتی مناظر ہوں۔
پاؤل کیلی کا کہنا تھا کہ ’لوگوں کا بیچ پر چھٹیاں منانے کے بعد خرید و فروخت کے لیے شہروں کی سیاحت سب سے پسندیدہ مشغلہ تھا۔ اب یہ نہیں ہے۔ بیچ کی سیاحت اب بھی نمبر ایک پر ہے۔ مثال کے طور پر جی سی سی کے رہائشیوں کی بڑی تعداد مالدیپ گئی۔‘
’تاہم قدرتی مناظر، پہاڑوں اور جھیلوں کے لیے سوئٹزرلینڈ جی سی سی ممالک کے لیے مالدیپ سے زیادہ پسندیدہ جگہ ہے۔‘
ان کے مطابق اس کے علاوہ نوجوانوں کے لیے ثقافتی سیاحت جیسے میوزک فیسٹیول، آرٹ ایونٹس سمیت دیگر ثقافتی تجربات حاصل کرنا اہم ہے۔‘

شیئر: