Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برٹش ایئرویز کے ملکیتی ادارے کا 50 بوئنگ طیاروں کی خریداری کا آرڈر

آئی اے جی یہ آرڈر اس کے شیئر ہولڈرز کی منظوری سے مشروط ہے۔ (فائل فوٹو: روئٹرز)
برٹش ایئرویز کے مالک انٹرنیشنل ایئرلائنز گروپ (آئی اے جی) نے کہا ہے کہ اس نے چھ ارب 25 کروڑ ڈالر مالیت کے 50 بوئنگ 737 میکس طیاروں کا آرڈر دیا ہے تاکہ دو مہلک حادثوں کے بعد بحران کا شکار طیارے کو فروغ دیا جا سکے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جمعرات کو آئی اے جی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’انٹرنیشنل ایئرلائنز گروپ نے بوئنگ کے ساتھ پچیس 737-8200 اور پچیس 737-10 طیاروں کا آرڈر دینے کا معاہدہ کیا ہے۔ اس (معاہدے) میں انہیں کافی ڈسکاؤنٹ بھی ملا ہے۔‘
واضح رہے کہ آئی اے جی کی جانب سے طیارے خریدنے کی خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب عالمی ایوی ایشن انڈسٹری بحالی کی راہ گامزن ہے، جو کوروبا وبا کی وجہ سے بہت بری طرح متاثر ہوئی تھی۔
تاہم تجزیہ کاروں نے شک کا اظہار کیا کہ یہ سودا بوئنگ یا صنعت کے لیے اعتماد کا ووٹ ہے۔
آئی اے جی کے مطابق ’طیارے 2023 سے 2027 کے درمیان فراہم کیے جائیں گے اور گروپ کی کوئی بھی ایئرلائن انہیں استعمال کر سکتی ہے۔‘
آئی اے جی جو ہسپانوی ایئرلائنز آئیبریا اور وولنگ کا بھی مالک ہے، نے کہا ہے کہ یہ آرڈر اس کے شیئر ہولڈرز کی منظوری سے مشروط ہے۔
انٹرنیشنل ایئرلائنز گروپ نے حال ہی میں سفری پابندیوں میں نرمی کے بعد کورونا سے ہونے والے نقصانات کے کم ہونے کے بعد سالانہ منافع کی پیش گوئی کی ہے۔
گروپ کو 2020 اور 2021 میں وبا کی وجہ سے سالانہ نقصان اٹھانا پڑا تھا۔

شیئر: