سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور فرانسیسی صدر امانویل میکخواں نے جمعے کو ٹیلی فون پر رابطہ کرکے روس اور یوکرین کی جنگ کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
عرب نیوز اور العربیہ نیٹ کے مطابق فرانیسی ایوان صدارت کے بیان میں کہا گیا کہ’ شہزادہ محمد بن سلمان نے فرانسیسی صدر کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے طریقے کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے طریقوں پر بھی بات چیت کی ہے‘۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے رابطے کے دوران امانویل میکخواں کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
سعودی عرب اور فرانس کے تعلقات کا جائزہ لیا، دونوں مکوں کے درمیان سٹریٹجک شراکت پر زور دیا۔
حالیہ بین الاقوامی اورعلاقائی پیش رفت، سلامتی اوراستحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایلیسی پیلس نے بتایا ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان نے فرانسیسی صدر سے یوکرین میں کشیدگی کو کم کرنے کے طریقے پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پارلیمانی انتخابات کے بعد لبنان کی صورتحال پر بات چیت کی۔
انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ لبنان کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے بنیادی ڈھانچے میں اصلاحات لانا ہوں گی۔