سعودی ولی عہد اور برطانوی وزیراعظم کی یوکرین کی صورت حال پر بات چیت
دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان تعاون کے مختلف پہلوؤں اور انہیں مزید آگے بڑھانے پر گفتگو کی۔ (فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن سے ٹیلی فون پر بات کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ولی عہد اور بورس جانسن نے یوکرین کی صورت حال سمیت علاقائی اور عالمی مسائل پر بات چیت کی۔
دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان تعاون کے مختلف پہلوؤں اور انہیں مزید آگے بڑھانے پر گفتگو کی۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی خیراتی ادارے کنک سلمان ریلیف نے اقوام متحدہ کے ساتھ لگ بھگ 10 ملین ڈالر کے دو معاہدے کیے ہیں جن کے تحت یوکرین کے پناہ گزینوں کو طبی امداد اور رہائش سے متعلق سہولیات فراہم کی جائیں گی۔