سعودی ولی عہد، نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر سعودی شہری کو مصر کے ساحلی شہر شرم الشیخ سے فضائی ایمبولینس کے ذریعے جدہ منتقل کیا گیاہے۔
مقامی شہری کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی تھی،اب اس کی حالت تسلی بخش ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی شہری فاضل یوسف فلمبان کی طبیعت شرم الشیخ میں اچانک بگڑ گئی تھی اور اسے ہنگامی بنیاد پر فوری علاج کی ضرورت تھی۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے فوری طور پر فضائی ایمبولینس کے ذریعے سعودی شہری کو جدہ منتقل کرنے کی ہدایت دی۔
فاضل یوسف فلمبان کے اعزہ نے اس فیصلے پر شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ سعودی قیادت اپنے شہریوں کو جہاں بھی ہوتے ہیں ہر طرح کی ممکنہ سہولت فراہم کررہی ہے۔