مکہ مکرمہ میں کچی آبادی کو منہدم کرنے کا دوسرا مرحلہ
دوسرے مرحلے میں الزھور محلہ شامل ہو گا (فائل فوٹو عکاظ)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ و مشاعر مقدسہ رائل کمیشن نے مقدس شہر میں کچی بستیوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے والا دوسرا منصوبہ جلد شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
دوسرے مرحلے میں الزھور محلہ شامل ہوگا جو قوز النکاسہ محلے سے زیادہ دور نہیں جہاں تمام کچی بستیوں کو منہدم کیا گیا ہے۔ آئندہ مرحلے میں یہاں تعمیراتی کام شروع کیا جائے گا۔
عکاظ اخبار کے مطابق الزھور محلہ مکہ مکرمہ کے جدید محلوں سے ملا ہوا ہے اور یہ الشوقیہ محلے سے متصل ہے۔ سرکلر روڈ تھری کے راستے جدہ سے آنے والوں کے دائیں جانب پڑتا ہے۔ اس کی گلیاں تنگ ہیں۔
یہاں مکانات غیر منظم طریقے سے بنے اور ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ پہاڑوں کے دامن میں عمارتیں کھڑی ہیں۔ ایمبولینس اورسول ڈیفینس سمیت خدمات عامہ کی گاڑیوں کو اس علاقے کے اندرونی حصوں تک رسائی کی سہولت حاصل نہیں۔
علاقے کے باشندوں کو آنے جانے میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ داخلے کا ایک ہی راستہ ہے جس کے باعث ہر وقت گاڑیوں کا رش نظر رہتا ہے۔