Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کی کچی آبادیوں میں مساجد اور قبرستان کو ہٹایا جائے گا؟

کارروائی نومبر کے آخر تک مکمل کرلی جائے گی( فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں جدہ میونسپلٹی کے ترجمان محمد البقمی نے کہا ہے کہ ’کچی بستیوں کو ہٹانے کا سلسلہ سال رواں نومبر کے آخر تک جاری رہے گا‘۔
جن محلوں کو منہدم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے’ ان میں انہدام اور ملبہ ہٹانے کی کارروائی نومبر کے آخر تک مکمل کرلی جائے گی‘۔ 
اخبار 24 کے مطابق محمد البقمی نے کہا کہ ’کچی بستیوں کو ہٹنے کی کارروائی مکمل ہونے پر جدہ شہر کا حسن بحال ہوجائے گا‘۔  
جدہ کے بعض محلوں کی مساجد اور قبرستانوں کے حوالے سے متعلق سوال پر ترجمان نے کہا کہ ’جہاں تک مساجد کے انہدام یا انہیں برقرار رکھنے کا معاملہ ہے تو اس کا فیصلہ ضرورت کے حوالے سے ہوگا۔ اگر ان کی ضرورت ہوگی تو انہیں برقرار رکھا جائے گا‘۔
جہاں تک قبرستانوں کا معاملہ ہے توکسی بھی قبرستان کو کسی بھی حالت میں ختم نہیں کیا جائے گا۔ 
انہوں نے کہا کہ ’اب تک منہدم محلوں کے 207 خاندانوں کو مستقل بنیادوں پر مکانات دیے گئے ہیں جبکہ چار ہزار خاندان ایسے ہیں جنہیں عارضی بنیاد پر مکان فراہم کیے گئے‘۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ’ جدہ کے الصحیفہ اور الکندرہ محلوں کو باشندوں سے خالی کرالیا گیا ہے۔ انہیں پہلے سے آگاہ کردیا گیا تھا۔ اب ان محلوں میں انہدام کی کارروائی کی جا رہی ہے‘۔ 

شیئر: