Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد سے امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات 

دوستانہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے متعدد مسائل کا جائزہ لیا ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے منگل کو امریکی کانگریس کے ایک وفد نے ملاقات کی ہے۔
وفد میں ریاست یوٹا سے ری پبلکن پارٹی کے رکن کرس سٹوارٹ، پنسلوانیہ سے ری پبلکن پارٹی کے گیری ریسکنٹالر اورمشی گن سے لیسا میکلین شامل ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی ولی عہد اور کانگریس کے ممبران نے امریکہ اور سعودی عرب کے دوستانہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے متعدد مسائل کا جائزہ لیا ہے۔ 
اس موقع پر امریکہ میں متعین سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان بن عبدالعزیز، امریکہ میں سعودی سفارتخانے میں کانگریس امور کے پولیٹکل سیکشن کے سربراہ شہزادہ مصعب بن محمد بن فرحان، وزیر مملکت و رکن کابینہ و مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر مساعد العیبان اور  وزیر مملکت برائے امور خارجہ و رکن کابینہ عادل الجبیر بھی موجود تھے۔ 

شیئر: