Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی برطانیہ میں ایجوکیشن ورلڈ فورم 2022 میں شرکت

وزیر تعلیم ڈاکٹرحمد بن محمد آل الشیخ  سعودی وفد کی سربراہی کر رہے ہیں( فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب برطانیہ میں ایجوکیشن ورلڈ فورم 2022 میں تعلیم: مل کر آگے بڑھنا، مضبوط، جرات مندانہ اور بہتر کے موضوع کے تحت شرکت کر رہا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ایجوکیشن ورلڈ فورم 2022 اہم مسائل کو حل کرنے، چیلجز، سلوشنز،سیکھنے اور کامیابی کی کہانیوں کا اشتراک کرنے کے لیے وزرائے تعلیم اور پیشہ ور افراد کو اکٹھا کرتا ہے جس کا انہوں نے کورونا کی وبا کے دوران تجربہ کیا ہے۔
سعودی وزیر تعلیم ڈاکٹرحمد بن محمد آل الشیخ چار روزہ فورم میں سعودی عرب کی نمائندگی کرنے والے وفد کی سربراہی کر رہے ہیں۔
ڈاکٹرحمد آل الشیخ نے فورم کے پہلے دن کے پہلے سیشن میں  تقریر کرتے ہوئےاس بات پر توجہ مرکوز کی کہ مملکت نے حالیہ چیلنجوں سے کیسے سبق حاصل کیا۔ انہوں نے کورونا کی وبا کے اثرات سے نمٹنے میں سعودی تجربے کو اجاگر کیا۔

ڈاکٹر حمد آل الشیخ نے متعدد وزرائے تعلیم اور حکام سے ملاقاتیں کیں( فوٹو عرب نیوز)

سعودی وزیر تعلیم نے وبا کے دوران ای لرننگ اور ڈسٹینس تعلیم کے ساتھ مملکت کے کامیاب تجربے کا بھی جائزہ لیا۔
ڈاکٹر حمد آل الشیخ نے متعدد وزرائے تعلیم اور حکام سے ملاقاتیں کیں، جن میں برطانوی وزیر مملکت برائے تعلیم ندیم زہاوی، وزیر اعظم کے خصوصی نمائندے برائے تعلیم ڈاکٹر سر سٹیو سمتھ اور سیکرٹری آف سٹیٹ آف بزنس، انرجی اینڈ انڈسٹریل شامل ہیں۔
انہوں نے برٹش کونسل کے سی ای او، مائیکرو سافٹ انٹرنیشنل کے سی ای او اور برطانیہ میں سعودی سفیر شہزادہ خالد بن بندر بن سلطان کے علاوہ مختلف تعلیمی پبلشنگ ہاؤسز اور اداروں کے ایگزیکٹو لیڈروں سے بھی ملاقات کی۔
ڈاکٹر حمد آل الشیخ نے برطانیہ کی متعدد ممتاز یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کا بھی دورہ کیا جن میں یونیورسٹی کالج لندن، آکسفورڈ یونیورسٹی،سینٹر فار آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور آکسفورڈ/آسٹرا زینیکا ویکسین میڈیکل سینٹر کے ساتھ ساتھ لندن میں سعودی ثقافتی بیورو کا بھی دورہ کیا۔
فورم کے منتظمین کے مطابق ایجوکیشن ورلڈ فورم 2022 تعلیم کی منصوبہ بندی اور ترقی میں مدد کرے گا تاکہ انفرادی اور اجتماعی لچک اور اقتصادی ترقی کو سپورٹ کیا جا سکے۔

شیئر: