غیرملکی سرمایہ کاری کا ہدف 157 ارب ڈالر: خالد الفالح
ہمارا ملک جدید ترین گاڑیوں کا مرکز ہوگا۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح نے کہا ہے کہ ’گرین ہائیڈروجن میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری والا ملک سعودی عرب ہے۔ سعودی کمپنیوں نے ہائیڈروجن کے شعبے میں بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ سرمایہ کاری کے بڑے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔‘
اخبار 24 کے مطابق ڈیوس انٹرنیشنل اکنامک فورم کے ایک مباحثے میں حصہ لیتے ہوئے انہوں کہا کہ ’جدید گاڑیوں کی سمبلنگ بہت جلد مملکت میں شروع ہوگی۔ الیکٹرانک اور ہائیڈروجن سے چلنے والی گاڑیاں آئیں گی۔ مستقبل قریب میں بیشتر گاڑیاں الیکٹرانک ہوں گی، سعودی عرب جدید ترین گاڑیوں کا مرکز ہوگا‘۔
انہوں نے کہا کہ ’سعودی عرب میں الیکٹرانک گاڑیوں کی لوسیڈ فیکٹری کا افتتاح کیا گیا ہے۔ یہ مملکت کی تین اہم فیکٹریوں میں سے ایک ہوگی‘۔
سعودی وزیر سرمایہ کاری نے کہا کہ ’ وزارت تجدد پذیر توانائی میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کررہی ہے۔ سعودی عرب براہ راست سرمایہ کاری کے لیے اوپن سیکٹرز پر توجہ مرکوزہے۔ مملکت نے مسابقت کی حوصلہ افزائی کے لیے تمام شعبوں میں سرمایہ کاروں کے لیے جامع قومی حکمت عملی پلان جاری کردیا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’مملکت میں غیرملکی سرمایہ کاری 20 ارب تک پہنچ چکی ہے۔ ہمارا ٹارگٹ 157 ارب ڈالر تک کا ہے‘۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں