Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ہفتے میں ہلال الاحمرکو 73ہزار ٹیلی فونک کالز

ایک ہفتے کے دوران مختلف ریجنز میں 73 ہزار سےزائد کالز موصول ہوئیں(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی ہلال احمر کے ترجمان عبدالعزیز الصوینع نے کہا ہے کہ 19 سے  25 مئی 2022 کے دوران مملکت کے مختلف علاقوں کے لوگوں نے 73 ہزار  027 رابطے کیے۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق 20 ہزار  290 رابطوں پر کارروائی کی گئی۔ 9 ہزار  916 مریضوں کو ہسپتال پہنچایا گیا۔  
ترجمان نے مزید کہا کہ 2980 مریضوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ 1645 ٹریفک حادثات سے متاثرین کو علاج معالجے کی سہولت دی گئی۔ 1300 افراد بے ہوش تھے انہیں ہوش میں لانے کی کارروائی کی گئی۔ 
ہلال احمر کے ترجمان نے بتایا کہ سب سے زیادہ کیسز مکہ مکرمہ ریجن میں ہوئے ان کی تعداد  7 ہزار  551 تھی۔ ان میں سے  746 مریض،  622 ٹریفک حادثے کے متاثرین اور  506 آگ سے جھلسے ہوئے کیسز تھے۔
دوسرا نمبر ریاض ریجن کا رہا جہاں  5153 مریضوں، ٹریفک حادثات سے متاثرین اور بے ہوش افراد کو طبی سہولیات دی گئیں۔ 
مشرقی ریجن تیسرے نمبر پر رہا جہاں 2011 کو سہولیات دی گئیں۔ ان میں سے  528 مریض،  308 ٹریفک حادثات کے متاثرین اور 153 بے ہوش افراد تھے۔ 

مکہ ریجن میں سب سے زیادہ امدادی کالز موصول ہوئیں(فوٹو، ٹوئٹر)

مدینہ منورہ ریجن 1514 کیسز سے چوتھے اور عسیر ریجن 1235 کیسز سے پانچویں نمبر پر رہا۔ چھٹے نمبر پر قصیم، ساتویں پر جازان، آٹھویں پر حائل، نویں پر باحہ، دسویں پر نجران، گیارہویں پر الجوف، بارہویں پر حدود شمالیہ رہا۔ 
الصوینع نے کہا کہ ہلال احمر کی جانب سے اعدادوشمار جاری کرنے کا مقصد صحت آگہی کی فراہمی اور عوام الناس کو ہلال احمر کی کارکردگی کی اہمیت  سے آگاہ کرنا ہے۔ 

شیئر: