Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرامکو شیل اور بی پی کو نِگل یا خرید سکتی ہے: ڈیوڈ ہیگ

آرامکو برانڈ فنانس کے 500 اراکان میں سے پہلے نمبر پر ہے جبکہ عالمی سطح پر 31 واں نمبر ہے (فوٹو: اے ایف پی)
برانڈ فنانس کے بانی اور سی ای او ڈیوڈ ہیگ نے ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں امکان ظاہر کیا ہے کہ ’سعودی عرب کی تیل کی بڑی کمپنی آرامکو شیل اور بی پی کو نگل سکتی ہے اور یا پھر دونوں کو خرید سکتی ہے۔‘
ڈیوڈ ہیگ نے داووس میں ایچ سی ایل پویلین پر عرب نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’گزرے چند برسوں کے دوران آرامکو حقیقی معنوں میں عالمی سطح پر اپنی مارکیٹ بڑھا رہی ہے، آپ کو یہ ہر جگہ دکھائی دیتی ہے،سپانسرشپ، ایڈوٹائزنگ سمیت حکومت کے رابطوں میں بھی۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’آرامکو اس امر سے بھی بخوبی باخبر ہے کہ اس کی ساکھ تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔‘
سعودی آرامکو اس وقت 2022 کے عالمی برانڈ فنانس کے 500 اراکان میں سے پہلے نمبر پر ہے اور عالمی سطح پر اس کا نمبر 31 واں ہے۔
اسی طرح عالمی سطح پر دوسرے نمبر پر بھی عرب کمپنی ہے جو کہ متحدہ عرب امارات کی ابوظبی نیشنل آئل کمپنی (اڈناک) ہے جس کی رینکنگ 159 ہے۔
قومی سطح پر یو اے ای ٹاپ برانڈ فنانس ہے جبکہ برانڈ فنانس گلوبل سافٹ پاور کی فہرست کے مطابق 2022 میں عرب ممالک میں بھی سرفہرست ہے۔ جس کا عالمی سطح پر 15 واں نمبر ہے جبکہ سعودی عرب دوسرے عرب ممالک میں سے دوسرے نمبر پر ہے اور عالمی سطح پر اس کا نمبر 24 واں ہے۔
ڈیوڈ ہیگ کا کہنا تھا کہ ’توقع یہی ہے کہ سعودی عرب مزید سیٹ ہو جائے گا، ایک بار جب پیسے خرچ کرتے ہیں اور بہت زیادہ سپانسرشپس حاصل  کرتے ہیں تو آپ کی شہرت بڑھتی ہے جو آپ کو مزید آگے لے جاتی ہے۔‘
ہیگ کا خیال ہے کہ آنے والے سالوں میں سعودی عرب یو اے ای کو پیچھے چھوڑ دے گا کیونکہ یہ ایک بہت بڑا ملک ہے اور غالباً وہ اس ضمن میں مزید رقم خرچ کرنے جا رہا ہے۔

شیئر: