Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی آرامکو منافعے کے لحاظ سے دنیا میں پہلے نمبر پر

فاربس نے فہرست میں عرب دنیا کی 40 کمپنیوں کو شامل کیا (فوٹو، ٹویٹر)
امریکی میگزین فوربز نے دنیا کی دو ہزار طاقتور ترین کمپنیوں پر مشتمل ’ٹاپ 40 عرب کمپنیز آن فاربس گلوبل 2000‘ فہرست جاری کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق امریکی میگزین نے ’سعودی آرامکو‘ کو دنیا کی پانچویں بڑی اور عرب دنیا کی چالیس بڑی کمپنیوں میں سرفہرست قرار دیا ہے۔ دنیا میں منافے کے لحاظ سے آرامکو پہلے نمبر پر ہے۔ آرامکو نے 88.2 ارب ڈالر کا منافع کمایا۔‘

آرامکو کے بعد ایپل کمپنی دوسرے نمبر پر ہے(فوٹو،ٹویٹر)

فوربز نے فہرست میں عرب دنیا کی 40 کمپنیوں کو شامل کیا ہے۔ ان میں سعودی آرامکو پہلے نمبر پر ہے اور دنیا کی طاقتور ترین کمپنیوں میں آرامکو کا نمبر 5 واں ہے۔ اثاثہ جات کے حوالے سے آرامکو 1.684 ٹریلین ڈالر کے لحاظ سے دنیا کی سب سے زیادہ حیثیت والی کمپنی ہے۔
آرامکو کے بعد ایپل کمپنی دوسرے نمبر پر ہے۔ اس کے اثاثہ جات 1.285 ٹریلین ڈالر کے ہیں۔ ایپل اور آرامکو کے درمیان مارکیٹ ویلیو کا فرق 400 ارب ڈالر کا ہے۔
سعودی آرامکو منافعے کے لحاظ سے پوری دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔ برکشائر ہیتھ وے کا نمبر آرامکو کے بعد ہے جس نے 81 ارب ڈالر کا خالص منافع کمایا۔ مالیاتی خدمات کے شعبے کو خارج کردیاجائے تو ایسی صورت میں آرامکو فہرست میں سب سے اوپر ہوگی۔

کویت کی تین کمپنیاں ٹاپ 40 کمپنیوں کی فہرست میں شامل ہیں (فوٹو، سوشل میڈیا)

سعودی الاتصالات کمپنی عرب دنیا میں پانچویں اور اماراتی اتصالات کمپنی عرب دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ کویت کی تین کمپنیاں ٹاپ 40 کمپنیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

شیئر: