Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرفارمنس دینے والا کھلاڑی ہی کھیلے گا،انضمام

لاہور... پاکستانی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ راحت علی  فٹ ہے تاہم ویسٹ انڈیز نہیں بھیجا جا سکتا۔ مستقبل میں قومی ٹیم کے کام آسکتے ہیں۔ قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ جیت کے بعد بھی کارکردگی بہتر بنانا کھلاڑی کی ذمہ داری ہے۔ پرفارمنس دینے والا کھلاڑی ہی کھیلے گا۔انہوں نے کہا کہ کامران اکمل اور ا حمدشہزاد کو سیٹ ہو رہے ہیں ۔ان کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے مزید بھروسہ کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے دورہ ویسٹ انڈیز میں کھلاڑیوں کی اچھی پرفارمنس پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ سیریز جیتنے کا اچھا موقع ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میں کامیابیوں کے بعد اپنی خامیوں پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔

 

شیئر: