ریاض میں شجرکاری ٹیکنالوجی کی عالمی نمائش اور فورم کا افتتاح
گرین مشرق وسطی اور گرین سعودی عرب کی ستائش کی جا رہی ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سرپرستی میں وزیرماحولیات وپانی و زراعت عبدالرحمن الفضلی نے اتوار کو ریاض میں شجرکاری ٹیکنالوجی کی عالمی نمائش اور فورم کا افتتاح کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شجرکاری ٹیکنالوجی ورلڈ فورم اور نمائش کا اہتمام قومی مرکز برائے افزائش نباتات نے وزارت ماحولیات کے تعاون سے کیا ہے، نمائش 31 مئی تک جاری رہے گی۔
عبدالرحمن الفضلی نے افتتاحی خطاب میں کہا کہ’ گرین سعودی عرب اور گرین مشرق وسطی انشیٹو ولی عہد کی تخلیق ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ ’سعودی عرب نباتات کی افزائش اور ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے مشرق وسطی میں مثالی پیشرفت کررہا ہے۔ ملکی اور علاقائی سطح پر گرین مشرق وسطی اور گرین سعودی عرب کی ستائش کی جا رہی ہے‘۔
ورلڈ فورم میں اقوام متحدہ کے معاہدے برائے انسداد صحرا کے ڈپٹی ایگزیکٹیو سیکریٹری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’ریاض نمائش سے صحرا کا پھیلاؤ رکے گا اور نباتات کی افزائش میں مدد ملے گی‘۔
نیوم کے ایگزیکٹیو چیئرمین انجینیئر نظمی النصر نےکہا کہ’ نیوم نے قومی مرکز برائے افزائش نباتات کے تعاون سے سو ملین مقامی درخت لگانے کا انشیٹو ہے‘۔
دنیا بھر میں اس کے تحت دس ارب درخت لگائے جائیں گے۔ 1.5 ملین ہیکٹر قدرتی جنگلات کو موزوں طریقے سے بسایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ’شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں نیوم سٹی کا 55 فیصد حصہ قدرتی سبزہ زاروں پر مشتمل ہوگا۔ اس کے خوشگوار نتائج برآمد ہوں گے‘۔