Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان میں مینگو فیسٹول، گورنر نے افتتاح کردیا

’فیسٹول میں 45 مقامی مزارعین  کےمینگو کے علاوہ متعدد پھلوں کے سٹال لگے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
گورنر جازان شہزادہ محمد بن ناصر بن عبد العزیز نے کنگ فہد پارک میں منعقد مینگو فیسٹول کا افتتاح کردیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق فیسٹول میں 45 مقامی مزارعین  کےمینگو کے علاوہ متعدد پھلوں کے سٹال لگے ہیں۔
مینگو فیسٹول انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’جازان ریجن میں شاندار مینگو کے علاوہ پاپایا، کیلا، انجیر اور دیگر متعدد پھل کاشت ہوتے ہیں‘۔
’مقامی پیداوار کو سعودی عرب کے علاوہ خلیجی ممالک میں متعارف کرانے اور مزارعین کی حوصلہ افزائی کے لیے ہر سال مینگو فیسٹول منعقد کیا جاتا ہے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’فیسٹول میں یاسمن اور دیگر اقسام کے پھولوں کی بھی نمائش ہوگی جس میں 15 مزارعین شرکت کر رہے ہیں‘۔

شیئر: