پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم مہمان سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں کامیابی کا سلسلہ آج سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز میں بھی جاری رکھنے کی خواہشمند ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق آج بدھ سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ویمن چیمپئن شپ 2022.25 کا آغاز ہے۔ اس میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیمیں آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ 2025 میں شریک ہوں گی۔
کراچی کے ساؤتھ اینڈ کلب میں بدھ سے شروع ہونے والی ایک روزہ میچوں کی سیریز میں تین میچ کھیلے جائیں گے۔ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے شروع ہونے والے میچ پی ٹی وی سپورٹس اور کرکٹ بورڈ کے یوٹیوب چینل پر لائیو دکھائے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
-
سری لنکن ٹیم کے کوچ جاوید میانداد کے مداحNode ID: 671036
-
پہلا ٹی20: سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکستNode ID: 671361
-
دوسرا ٹی20: پاکستانی ویمن ٹیم نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے ہرا دیاNode ID: 672001
پاکستان اور سری لنکا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کے تینوں میچ یکم، تین اور پانچ جون کو کھیلے جائیں گے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان میں آئی سی سی ویمنز چیمپیئن شپ کے میچز کھیلے جا رہے ہیں۔
اس سے قبل پاکستان نے مہمان ٹیم کے خلاف تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز میں کلین سویپ کیا۔
ون ڈے کرکٹ کا اب تک کا ریکارڈ دیکھا جائے تو مہمان سائیڈ کو پاکستانی ٹیم کے خلاف واضح برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کھیلے گئے 30 میں سے 21 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں سری لنکا ویمنز کرکٹ ٹیم نے کامیابی حاصل کی ہے۔ البتہ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی آخری ون ڈے سیریز پاکستان کے نام رہی۔ گرین شرٹس نے 2018 میں دمبولا میں ہونے والی سیریز کے تینوں میچوں میں کامیابی حاصل کی تھی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کا کہنا ہے کہ ’سری لنکا کے خلاف ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں عمدہ کارکردگی کے بعد ان کی تمام تر توجہ آئی سی سی ویمنز چیمپیئن شپ میں شامل تین ون ڈے میچوں پر مرکوز ہے۔‘
بسمہ معروف کے مطابق ’چیمپیئن شپ میں شریک دیگر ٹیموں کا طرح ان کا ہدف بھی آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 میں براہ راست رسائی حاصل کرنا ہے۔’
پاکستانی ٹیم کی کپتان کے مطابق ’انعم امین نے ٹی 20 میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ڈیانا بیگ اور فاطمہ ثنا کی موجودگی سے بولنگ اٹیک مضبوط رہتا ہے۔ جب کہ سدرہ امین، ندا ڈار اور عالیہ ریاض جیسی سینیئر کرکٹرز کے ساتھ جونیئرز بھی موجود ہیں جو ایک اچھا کمبینیشن بناتی ہیں۔‘
سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں کلین سویپ کے بعد پاکستانی کرکٹرز کی آئی سی سی رینکنگ میں بھی بہتری آئی ہے۔
آئی سی سی کے مطابق انعم امین اور ندا ڈار نے بولرز اور بیٹرز کی رینکنگ میں اپنی پوزیشن بہتر کی، جب کہ ڈیبیو کرنے والی طوبی حسن نے بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
سری لنکن سائیڈ کی کپتان چماری اتاپتو کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم ’ٹی 20 میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکی لیکن ون ڈے میں وہ ایک نئے عزم کے ساتھ سیریز کا آغاز کریں گی۔‘
A night-out for our stars!
and women's team dinner in Karachi#BackOurGirls | #PAKWvSLW pic.twitter.com/sD0Wix5Mwk— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 29, 2022