Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کیسز میں کمی

گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کا نازک کیسز ریکارڈ نہیں کیا گیا(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت کے مختلف ریجنز میں جمعہ 3 جون کو گزشتہ روز کے مقابلے میں کورونا کیسز میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار میں کہا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سعودی عرب کے تمام ریجنز میں کورونا کے 662 نئے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد اب تک اس وائرس کا شکار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 70 ہزار85 تک پہنچ چکی ہے۔
 وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ گزشہ روز میں کورونا سے ایک ہلاکت کی تصدیق ہوئے جس کے ساتھ ہی اس وائرس سے اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 9 ہزار 152 ہو گئی۔
مملکت میں کورونا سے بچاو کےلیے لگائی جانے والی ویکسین کے حوالے سے جاری اعداد وشمار کے مطابق اب تک سعودی عرب کے تمام ریجنز میں 6 کروڑ 59 لاکھ 32 ہزار 427 ویکسینز کی خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جن میں پہلی دوسری اور تیسری خورارک شامل ہے

کورونا سے ایک دن میں 480 افراد شفایاب ہوئے(فوٹو، ٹوئٹر)

وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ نازک کیسز کی تعداد 78 ہے جن میں گزشتہ ایک دن میں کوئی اضافہ ریکارڈ نہیں کیا گیا جبکہ کورونا سے 480 افراد صحتیاب ہونے کے بعد اب تک اس وائرس سے 7 لاکھ 53 ہزار 887 افراد شفایاب ہوچکے۔

شیئر: