سعودی عرب میں کورونا کے 569 کیسز کی تصدیق
’گزشتہ روز 523 مریض شفایاب ہوئے ہیں جبکہ ایک مریض ہلاک ہوا ہے‘ (فوٹو: سبق)
سعودی وزارت صحت نےکہا ہے کہ آج بدھ کو کورونا کے 569 کیسز کا اندراج ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کورونا کا شکار ہونے والے مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 768648 ہوگئی ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ روز 523 مریض شفایاب ہوئے ہیں جبکہ ایک مریض ہلاک ہوا ہے‘۔
’شفایابی حاصل کرنے والے مریضوں کی کل تعداد 752839 ہوگئی ہے جبکہ ہلاک شدگان کی کل تعداد 9149 ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’ملک کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج 78 مریضوں کی حالت نازک ہے‘۔