Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عازمین حج کے لیے کون سی 10 کورونا ویکسینیں قابل قبول ہوں گی 

عازمین حج کی عمر 65 برس سے کم ہونی چاہیے( فائل فوٹو عکاظ)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’اس سال عازمین حج سے کووڈ 19 ویکسین کا ریکارڈ طلب کیا جائے گا‘۔
وزارت صحت نے دس کورونا ویکسین عازمین حج کےلیے منظور کی ہیں۔
عکاظ اخبار کے مطابق وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ’ فائزر (دو خوراکیں)، موڈرنا (دو خوراکیں)، اسٹرازینکا (دو خوراکیں)، جانسن  (ایک خوراک)، کوفو میکس (دو خوراکیں)، نوویکسومیڈ (دو خوراکیں)، سیوفارم (دو خوراکیں)،سائنووک (دو خوراکیں)، کوویکسین (دو خوراکیں) اور سپوٹنک (دوخوراکیں) قابل قبول ہوں گی‘۔ 
وزارت صحت نےاپنی ویب سائٹ پر’صحت ضیوف الرحمن‘ کے عنوان سے ایک پیج لانچ کیا ہے۔ اس پر اس سال حج یا عمرے یا اس سال  حج وعمرہ موسم مقامات پر ڈیوٹی کے لیے آنے والوں سے متعلق صحت ضوابط اور ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ 
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ’ عازمین حج کو پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔ کورونا ٹیسٹ کا نمونہ سعودی عرب روانگی کے وقت سے 72 گھنٹے کے اندر لیا جانا ضروری ہے۔ عازمین حج کی عمر 65 برس سے کم ہونی چاہیے۔ عمر کا اعتبار عیسوی کیلنڈر سے ہوگا‘۔
 وزارت صحت نے کووڈ 19 کے حوالے سے جو دس قسم کی ویکسینیں منظور کی ہیں ان میں سے کسی ایک کی مطلوبہ خوراکیں عازم حج لینا ضروری ہے اور اس کا دستاویزی ثبوت فراہم کرنا ہوگا۔ 

شیئر: