Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپانی شہری کے لیے امارات کا’ گولڈن اقامہ‘

جاپانی شہری نے اماراتی قیادت کا شکریہ ا دا کیا ہے۔ (فوٹو الامارات الیوم)
دبئی میں حکام نے اماراتی اور جاپانی تہذیبوں اور تمدنوں کو جوڑنے میں کردارادا کرنے پرجاپانی نوجوان کو ’گولڈن اقامہ‘ جاری کیا ہے۔ جاپانی نوجوان منصور الیابانی کے لقب سے معروف ہے۔ 
الامارات الیوم کے مطابق منصور الیابانی  نےبتایا کہ ’وہ نو سال سے امارات میں مقیم ہے۔ اس دوران نہ صرف یہ کہ عربی زبان سیکھی بلکہ اماراتی لہجہ بھی اپنا لیا ہے۔ خواہش ہے کہ امارات اور جاپان کی ثقافتوں کو ایک دوسرے سے جوڑنے کے لیے پل کا کام انجام دوں‘۔ 
منصور الیابانی نے کہا کہ ’ امارات کی ثقافت بے حد پسند ہے۔ اسی وجہ سے وہ امارات اور جاپان کو جوڑنے کی کوشش کررہے ہیں‘۔
جاپانی نوجوان نے کہا کہ ’ ایک بات یہ مشاہدہ کی ہے کہ اماراتی عوام کو مختلف حوالوں سے اپنی قومی شناخت بہت عزیز ہے۔ مثلا وہ قومی لباس کی پابندی کرتے ہیں‘۔
منصور الیابانی کہتے ہیں کہ ’ اماراتی عوام کے دلوں میں گھر کرنے کے لیے اماراتی لباس زیب تن کرنے کا اہتمام کررہے ہیں‘۔ 
انہوں نے بتایا کہ ’وہ اماراتی معاشرے کو جاپانی عوام میں متعارف کرانے کے لیے سوشل میڈیا پر سپیشل اکاؤنٹ قائم کیے ہوئے ہیں۔ امارات میں جاپانی مصنوعات کی ایک شاپ کھولی ہے‘۔ 
منصور الیابانی نے مختلف شعبوں میں تخلیق کاروں کی مدد پر امارات کی حکومت اور دبئی کا گولڈن اقامہ دینے پر اماراتی قیادت کا شکریہ ا دا کیا ہے۔ 
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: