Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں خواتین سٹاف پر مشتمل پہلی کافی شاپ

سٹاربکس چین میں 20 فیصد سعودی خواتین ملازمت کرتی ہیں (فوٹو مزمز)
سعودی عرب کے مشرقی ریجن میں ’سٹار بکس‘ نے مملکت کی سطح پر خواتین کارکنوں پرمشتمل پہلی کافی شاپ قائم کی ہے۔ کافی شاپ پر’ڈرائیو تھرو‘ کی سروس  فراہم کی گئی ہے۔ 
مزمز نیوز کے مطابق مشرقی ریجن میں قائم  ڈرائیوتھرو کافی شاپ میں تعینات سعودی خواتین کو کافی کی تیاری کے حوالے سے مکمل تربیت فراہم کی گئی ہے۔ 
سٹاربکس کی چین میں اس وقت 20 فیصد سعودی خواتین ملازمت کرتی ہیں جبکہ مشرقی ریجن میں یہ پہلا ڈرائیوتھرو کافی پوائنٹ ہے جس کا مکمل سٹاف سعودی خواتین پرمشتمل ہے۔ 
گروپ کے صدر برائے مشرق وسطی اورشمالی افریقہ انڈی ہولمزنے بتایا کہ مملکت میں اپنی نوعیت کا پہلا ڈرائیوتھرو پوائنٹ ہے جو ہمارے شریک کار کے ساتھ مل کرقائم کیا گیا ہے جس کا تمام سٹاف سعودی خواتین پرمشتمل ہے۔ 

شیئر: