ممبئی۔۔۔انڈین پریمیئر لیگ میں ویراٹ کوہلی کی قیادت میں رائل چیلنجرز بنگلور کو ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اس مرتبہ رائزنگ پونا سپر جائنٹ نے چیلنجرز کو ہرایا۔اگرچہ کپتان کوہلی شکست پر مایوس نظر آئے لیکن انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم نے کمزور کھیل پیش کیا اور وہ جیتنے کی حقدار نہیں تھی۔اگر آئندہ بھی ہم ایسا کھیلتے رہے تو نہیں جیت سکیں گے۔ پچھلے کھیل میں ہم نے سخت محنت کی اور اس مرتبہ ہم اپنی آنکھوں سے کھیل کو ہاتھ سے نکلتاہوا دیکھتے رہے۔ہمیں کھیل کے مختلف شعبوں میں محنت کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پچھلے سال ہم نے کئی میچ جیتے لیکن اس مرتبہ معاملہ الٹ ہے۔ ہمیں امید ہے کہ اچھے کھیل کا مظاہرہ کرینگے اور کھلاڑی بھی اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔