Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محفوظ قومی جنگل میں نایاب نسل کی ہرنی نے بچے کو جنم دیا 

9 عشروں کے بعد مملکت کی تاریخ میں یہ واقعہ ہوا ہے(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں قومی مرکز برائے افزائش جنگلی حیاتیات نے کہا ہے کہ شاہ سلمان محفوظ قومی جنگل میں الوضیحی نسل کی ہرنی نے بچے کو جنم دیا ہے۔ 
العربیہ  نیٹ کے مطابق  قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ 9 عشروں کے بعد مملکت کی تاریخ میں یہ واقعہ ہوا ہے۔
قومی مرکز شاہ سلمان محفوظ قومی جنگل کے تعاون سے عرب نسل کے ہرن کی نسل بڑھانے اور انہیں دوبارہ بسانے میں کامیاب ہوا ہے۔
قومی مرکز برائے افزائش جنگلی حیاتیات اور شاہ سلمان محفوظ قومی جنگل ایسے جانوروں کو دوبارہ بسانے کی مہم چلائے ہوئے ہے جن کی نسل نایاب ہوتی جارہی ہے۔ حکام کی کوشش ہے کہ ماحولیاتی توازن بحال ہو اور انواع و اقسام کے جانور، پرندے اور پودے بڑی تعداد میں دوبارہ نظر آنے لگیں۔ 
نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف نے 30 مارچ کو  شاہ سلمان بن عبدالعزیز رائل نیچرل ریزرو کے تین محفوظ جنگلات میں سے ایک میں 50 عربی اوریکس، 100 ریم ہرن، 20 ماؤنٹین آئی بیکس اور 30 ہوبارا چھوڑے گئے تھے۔

شیئر: