پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف سے منگل کو پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید الزعابی نے ملاقات کی ہے۔
اسلام آباد میں امارات کے سفارتخانے کے ٹوئٹر اکاونٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ’ملاقات میں علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا‘۔
’پاکستان اور امارات کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کے طریقوں پر بھی بات چیت کی گئی ہے‘۔