Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اماراتی سفیر کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات

متحدہ عرب امارات کے پاکستان میں سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔
وزیراعظم ہاؤس کے مطابق منگل کو ہونے والی اس ملاقات میں ’اماراتی سفیر نے وزیرِاعظم شہباز شریف کو وزاتِ عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔‘
وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے سفیر کا شکریہ ادا کیا اور مختلف شعبوں میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کی کوششوں کو سراہا۔‘
پریس ریلیز کے مطابق ’وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ اماراتی اور پاکستانی عوام کے براہِ راست رابطے ان تعلقات کو مزید تقویت بخشتے ہیں۔‘
وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کی ترقی میں سمندر پار پاکستانیوں کے اہم کردار کا بھی ذکر کیا، جو دونوں ممالک کے مابین مضبوط پل کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
وزیراعظم نے دو طرفہ تعلقات کی معاشی جہتوں کو آگے بڑھانے، مستحکم تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، انفراسٹرکچر، فوڈ سیکیورٹی اور روزگار کی فراہمی پر توجہ دینے کے لیے اپنی حکومت کے عزم کا اظہار کیا۔
 

شیئر: