Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نائیجریا میں نابینا پن سے نمنٹے کےلیے سعودی امدادی ایجنسی کی رضا کارانہ مہم

 سعودی سفیر اور نائیجریا کے کئی عہدیدار بھی اس موقع پر موجود تھے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے نائیجریا کے شہر تاوا میں نابینا پن اور اس سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے نمنٹے کےلیے ایک رضا کارانہ مہم کا آغاز کیا ہے۔
 سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر زید بن مخلد الحربی  اور نائیجریا کے کئی عہدیدار بھی اس موقع پر موجود تھے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رضا کارانہ مہم کے دوران موتیا اور دیگر چھوٹے آپریشن کیے گئے۔ نظر کے چشمے، دوائیں اور آئی ڈراپ تقسیم کیے گئے ہیں۔
کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر اعلی معیار کے علاج اور طبی امداد کی سہولتیں فراہم کررہا ہے۔

کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا(فوٹو ایس پی اے)

اس مہم سے فائدہ اٹھانے والوں نے سعودی عرب اور شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا شکریہ ادا کیا ہے۔
یاد رہے کہ کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر گزشتہ تین برسوں کے دوران 16 ملکوں میں بینائی کی بیماریوں اوران کے اسباب کےعلاج کے حوالے سے 132 مہم چلاچکا ہے۔ اس سے اب تک 4 لاکھ 21 ہزار806 افراد فائدہ اٹھاچکے ہیں۔
یہ مہم نابینا پن سے نمٹنے کے منصوبوں میں سے ایک ہے جسے کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے ذریعے کئی ممالک میں کم آمدنی والے خاندانوں کی مدد کے لیے لاگو کیا جا رہا ہے۔
کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔ مرکز نے اب تک دنیا کے 69 ممالک میں مختلف قسم کے 1705 امدادی منصوبے شروع کیے ہیں۔

شیئر: