سوڈانی بندرگاہ پر 16 ہزار بکرے سعودی عرب لانے والا جہاز ڈوب گیا
سوڈانی بندرگاہ پر 16 ہزار بکرے سعودی عرب لانے والا جہاز ڈوب گیا
اتوار 12 جون 2022 20:48
سواکن بندرگاہ پر حادثہ پیش آیا، جہاز کے عملے کو بچالیا گیا( فوٹو الاقتصادیہ)
سوڈان کی سواکن بندرگاہ پر 16 ہزار بکرے سعودی عرب لانے والا جہاز’بدرون‘ ڈوب گیا تاہم جہاز کے عملے کو بچالیا گیا۔
الاقتصادیہ کے مطابق یہ حادثہ سنیچر اور اتوار کی درمیان شب بحیرہ احمر کے سوڈانی ساحل پر پیش آیا ہے۔
سواکن بندرگاہ کے عہدیدارنے بتایا کہ ’بدر ون‘ جہاز پر 15 ہزار800 بکرے لدے تھے جو اتوار کی صبح ڈوب گیا۔
ایک اورعہدیدار نے بتایا کہ’ جہاز کے عملے کو بچالیا گیا۔ جہاز کے ڈوبنے سے بندرگاہ کی کارکردگی متاثر اورماحول بھی متاثر ہوگا کیونکہ بڑی تعداد میں بکروں کے مرنے کی وجہ سے تعفن پھیلے گا‘۔
سواکن بندرگاہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ’ ’بدرون‘ جہاز پر زیادہ سے زیادہ 9 ہزار بکرے لادے جاسکتے تھے۔ جہاز پر گنجائش بڑھائی گئی تھی۔ پہلی بار 15 ہزار سے زیادہ بکرے جہاز پر لادے گئے۔ اس سے قبل اس جہاز پر زیادہ سے زیادہ 12 ہزار بکرے لادے جاچکے ہیں‘۔
سوڈانی چیمبر کے چیئرمین عمربشیر الخلیفہ نے بتایاکہ ’جہاز 13 میٹر گہرے پانی میں ڈوبا ہے‘۔