Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا ٹور میچ ڈرا

جمیکا ... ویسٹ انڈیز پریذیڈنٹ الیون اور پاکستان کے درمیان3 روزہ ٹور میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔ ویسٹ انڈیز پریذیڈنٹ الیون پہلی اننگز میں 419 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی تھی۔ وشال سنگھ ناقابل شکست 135 رنز بناکر نمایاںرہے ۔ پاکستان کی طرف سے محمد عامر نے 3، اسد شفیق اور یاسر شاہ نے 2,2 جبکہ حسن علی اور محمد اصغر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں پاکستان کی ٹیم میچ کے تیسرے اور آخری دن احمد شہزاد اور سرفراز احمد کی نصف سنچریوں کی بدولت 192 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔ ڈبلیو پی اے کی طرف سے جیکوبز نے4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ ڈبلیو پی اے نے آخری دن کھیل ختم ہونے تک 152 رنز بنائے۔ پاول 84 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ 

 

شیئر: