Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اجمیر دھماکہ کیس میں تحقیقاتی افسروں کی غلطی

نئی دہلی۔۔۔۔۔اجمیر میں ہونیوالے دھماکے کی تحقیقات کے دوران دھماکے کی سازش کی ایک شہادت گم ہوگئی جس سے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا تھا کہ اس سازش کے تانے بانے کہاں بنے گئے تھے۔ مقدمے میں 9سے 2ملزمان کو جے پور کی عدالت سزا سنا چکی ہے جبکہ ہندوانتہاپسند سوامی اسیما نند سمیت کئی ملزمان کو بری کیا گیا۔ یہ لوگ حیدرآباد کی مکہ مسجد اور سمجھوتہ ایکسپریس دھماکوں کے ذمہ دار تھے۔دھماکوں میں ہندوانتہاپسند گروپ کا سرغنہ سنیل جوشی تھا لیکن اسے 2007ء میں پر اسرار حالات میں قتل کردیا گیا تھا۔اس کے پاس سے ڈائری برآمد ہوئی تھی اس میں آر ایس ایس کے سینیئر رہنما اندریش کمار اور سوامی اسیما نند کے ٹیلیفون نمبرز ملے تھے۔ یہی ڈائری ایک ٹھوس ثبوت تھی لیکن تحقیقات کے دوران اسے نظر انداز کردیا گیا۔

شیئر: