Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی حجاج کے قافلے مدینہ سے مکہ پہنچنا شروع

پاکستانی عازمین حج کے قافلے مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ پہنچنا شروع ہو گئے۔ مکہ مکرمہ میں حج سے قبل عمرہ کی ادائیگی کریں گے.
ڈی جی حج ابرار مرزا نے کہا کہ اللہ کے مہمانوں کی خدمت کرنا ہمارا اولین فرض ہے۔
ڈائریکٹر مکہ مکرمہ ساجد اسدی سمیت ڈاکٹر اختر عباس اور سید عمران شاہ کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے آئے پاکستانیوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔
مدینہ منورہ سے تیرہ ہزار پانچ سو سے زائد عازمین حج کو خصوصی بسوں کے ذریعے مکہ مکرمہ لایا گیا۔
پاکستان حج مشن نے مکہ مکرمہ میں عازمین کا استقبال کیا ، عمرہ ادائیگی کے بعد یہاں قیام کریں گے۔ حجاج کرام کی رہنمائی کےلیے پاکستان حج مشن کا عملہ چوبیس گھنٹے مامور ہے۔  رہائش ،ٹرانسپورٹ سمیت عازمین کےلیے طبی سہولیات بھی فراہم کی گئیں ۔

شیئر: