Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’صحت اداروں میں کورونا ایس او پیز برقرار ہیں‘

 توکلنا ایپ کے ذریعے ویکسین ریکارڈ طلب کیا جائے گا(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی حکومت نے کہا ہے کہ صحت اداروں میں کورونا ایس او پیز برقرار ہیں۔ حفاظتی تدابیر کی پابندی ختم نہیں کی گئی ہے۔ 
اخبار24 کے مطابق سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ’ صحت اداروں میں داخل ہوتے وقت توکلنا ایپ کے ذریعے ویکسین ریکارڈ طلب کیا جائے گا‘۔ 
ہسپتال اور صحت اداروں میں تمام صحت اہلکاروں، مریضوں اور ملاقاتیوں کے لیے ماسک کی پابندی کرنا ہوگی۔ یہ پابندی سب کی سلامتی کی خاطر برقرار رکھی گئی ہے۔ 
یاد رہے کہ سعودی وزارت داخلہ نے دو روز قبل کورونا وبا کے انسداد کے لیے مقرر حفاظتی تدابیر ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
وزارت نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ’ اب بند مقامات پر ماسک پہننا ضروری نہیں رہا تاہم حرمین شریفین اس سے مستثنی ہوں گے جہاں زائرین اور اہلکاروں کے لیے ماسک کی پابندی لازمی ہوگی‘۔

شیئر: